کراچی اسٹاک مارکیٹ پروزیراعظم کی اہلیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے دن اثراندازرہا، ٹریڈنگ کے دوران کئی اتارچڑھاؤ آئے انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی رہی تاہم کاروبار کے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس اکہتر پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار چھ سو تیراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ انسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبارسے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل کی وجہ سے مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مارکیٹ آئندہ دنوں میں موجودہ سطح سے بھی گرسکتی ہے۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس سینتیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزارچارسوانسٹھ پر بند ہوا مارکیٹ میں اٹھاسی کمپنیوں کے بارہ لاکھ اٹھتر ہزار دو سو پچاس حصص کا کاروبار ہوا۔ نو کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، انتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔