لاہور(خبر نگار) اراکین قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور شائستہ پرویز نے پنجاب بجٹ کو متوازن اور غریب دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 897ارب روپے کے پنجاب بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے 93ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے سے وہاں محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی آمدن اور امراءپر ٹیکس لگانا درست اقدامات ہیں کیونکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم غریب لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے خرچ کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزراءکے صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ اور حکومت کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنا وقت کا تقاضا تھا۔
بجٹ میں زرعی آمدن اور امراءپر ٹیکس لگانا درست اقدام ہے: پرویز ملک
Jun 19, 2013