اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حامی مردان خودکش بم دھماکے میں جاںبحق ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان نے توجہ دلاﺅ نوٹس پر کہا مردان سے رکن صوبائی اسمبلی عمران خان مہمند خودکش بم دھماکے میں جاںبحق ہو گئے ہیں جن کیلئے دعا کرائی جائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ ہی دعا کرا لیں۔