18 وفاقی افسر تبدیل‘ شاہد رشید اسٹیبلشمنٹ قمر زمان سیکرٹری داخلہ‘ ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹروے پولیس تعینات

Jun 19, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 18اعلیٰ وفاقی افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد نوازشریف کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ چودھری قمر الزمان کو سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹریز شاہد رشید کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی کو سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری اقتصادی امور شہزاد ارباب کو چیف سیکرٹری خیبر پی کے، سیکرٹری مذہبی امور حبیب اللہ خان خٹک کو سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ، ممبر وفاقی محتسب لاہور سمیع سعید کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری تجارت منیر قریشی کو سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احمد بخش لہڑی کو سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، چیئرپرسن نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر رخسانہ شاہ کو سیکرٹری ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹریز، عطاءاللہ طورو کو خیبر پی کے سے سیکرٹری وفاقی محتسب، برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ منسٹر قاسم محمد نیاز کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری تجارت، سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن سیرت اصغر کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی، نوید سلیمی کو سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمشن اور پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے شاہد خان کو قائم مقام سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیاگیا ہے جبکہ پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذوالفقار چیمہ کو آئی جی موٹروے پولیس مقرر کر دیا گیاہے، سیکرٹری داخلہ راجہ محمد عباس، سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی تیمور عظمت عثمان، سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ ڈاکٹر خاور جمیل اور گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن ریسورس ڈویژن عبد الخالق خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں