لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک اور اسکی بیوی سابق رکن اسمبلی زوبیہ رباب ملک کو فوری گرفتار کرنے کاحکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اور دیگر حکام نے بتایاکہ عاصم ملک اور انکی اہلیہ زوبیہ رباب ملک نے فیوچر کنسرن کی نام پر کمپنی بنا کر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔ اب انکی گرفتاری کےلئے مقامی مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو کہاکہ وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کے بعد دونوں ملزمان کی گرفتاری کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ: فیوچر کنسرن کے عاصم ملک اور انکی اہلیہ کو فوری گرفتاری کرنیکا حکم
Jun 19, 2013