اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں رواں ماہ ہونےوالے 32 ویں نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے اسلام آباد جوڈو ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل کو شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ میں 18 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں 10 جبکہ خواتین میں 8 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں وقاص‘ خالق‘ ابرار‘ مظفر ہمدانی‘ اشتیاق‘ جاوید‘ امتیاز، ریحان، عبداللہ اور عمیر جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رمشا‘ فریحہ‘ مریم‘ نجمہ‘ عروج‘ بینش‘ روشنہ اور ناجرہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 26 جون تک جاری رہے گا۔