ترکی کے شہر استنبول میں انوکھے احتجاج کیلئے چند مظاہرین نے اپنے جوتوں کے اندر مطالبات کے حق اور حکومت مخالف نعروں پرمبنی پلے کارڈز رکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تاہم اس دوران دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوتی رہی اور پھر جوتوں کی لمبی لائن لگ گئی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے اس احتجاج کا مقصد استنبول کے غازی پارک میں مظاہروں کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترک مظاہرین نے رقص کر کےاور خاموش رہ کر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا.
ترکی میں پولیس کے سخت ردعمل کے بعد مظاہرین نے احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، پہلے رقص، پھر خاموش اور اب حکومت مخالف نعروں کو جوتوں ميں رکھ کر احتجاج کیا گیا.
Jun 19, 2013 | 22:34