مردان: شادی سے انکار پر نوجوان نے منگیتر کو قتل کرکے خود کشی کرلی

مردان (اے پی پی) علاقہ باغ ارم میں شادی سے انکار پر 18سالہ نوجوان نے اپنی منگیتر کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ کچھ عرصہ قبل فاروق کی منگنی لیلیٰ کے ساتھ ہوئی تھی اور چند یوم قبل دونوں کی آپس میں کسی بات پر تکرار ہوئی اور بدھ کے روز لیلیٰ اپنے ماموں گل زادہ کے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران فاروق گھر میں داخل ہوا اور لیلیٰ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئی۔ بعد ازاں فاروق نے خود کو بھی گولی مار لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...