کراچی (ثناء نیوز) سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے رکن عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ پہلی گولی طاہر القادری کے لوگوں نے چلائی، گولی چلے گی تو جواب بھی ملے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ لاہور میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ طالبان نے بھی گولی چلائی تھی، اس کا جواب دیا گیا، سڑکوں پر قبضے ہوں گے تو خالی تو کرائے جائیں گے۔، لاہور واقعہ کے بعد پتا چلا کون کس کے ساتھ ہے، حکومت صوبائی ہو یا قومی انہیں رٹ برقرار رکھنی چاہیں۔