میچ فکسنگ‘ بنگلہ دیش کے کرکٹر اشرفل پر 8 سال کی پابندی عائد

Jun 19, 2014

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش  پریمیئر لیگ کے سیزن 2013ء میں میچ فیکسنگ میں ملوث ہونے پر سابق کپتان محمد اشرفل پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی۔ ڈھاکہ  گلیڈیٹیرز کے مالک شہاب حبشان چودھری پر بھی 10 سال کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز ہیوونسٹ کو میچ فکسنگ کی رپورٹ نہ کرنے پر 3 سال پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔ سری لنکن بلے باز کشال لکارا چیچی پر ڈیڑھ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ محمد اشرفل 12,820 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کریں گے جو 10 لاکھ ٹکہ بنتا ہے۔

مزیدخبریں