فٹبال ورلڈ کپ: یورا گوئے کے سٹرائیکر لوئس فٹ، کپتان ڈائیگو زخمی، انگلینڈ وائن رونی کا فیصلہ میچ سے قبل کرے گا

ساؤ پاؤلو (سپورٹس ڈیسک) یوراگوئے فٹ بال ٹیم کے سٹرائیکر لوئس سوریز فٹ ہو گئے تاہم کپتان ڈائیگو لوگانو گھنٹے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ لوئس سوریز آج انگلینڈ  کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میں شریک ہونگے۔ امید ہے کہ پاندی کا شکار میکسی پریرا کی جگہ  جارج فسائل کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے منیجر رائے ہوگ سن وائن رونی کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ آج وہ یوراگوئے کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں کیونکہ اٹلی کے خلاف میچ میں وہ کوئی گول نہیں کر سکے تھے انگلش کھلاڑی ایلیکس آکسلیڈ نے ٹریننگ شروع کر دی ہے تاہم وہ گھٹنے  کی تکلیف کے باعث میچ کھیلتے ہیں یا نہیں اب کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے دونوں ممالک زخمی شیروں کی آج ٹکرائیں گے کیونکہ دونوں کو ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  دونوں ٹیمیں اس سے قبل ورلڈ کپ  کے میچز میں دوبار آمنے سامنے ہوئی ہیں یوراگوئے نے 1954ء کے میگا ایونٹ میں 4-2 سے  کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 1966ء میں مقابلہ میں صفر صفر سے برابر رہا تھا یورا گوئے کی ٹیم پر امید ہے کہ وہ پہلی کشست کو بھول کر آج کامیابی کیلئے میدان میں اترے گی انگلینڈ کو بھی توقع ہے کہ اس کے کھلاڑی نتائج سے واقف ہیں اور جیت کیلئے مقابلہ کریں گے۔ شکست خوردہ ٹیم آخری سولہ ٹیموں سے باہر ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن