مشرف کا موقف غلط ہے، ایمرجنسی کے نفاذ پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا خالد مقبول : ایف آئی اے کو لکھا گیا خط پہلی بار منظرعام پر آگیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کا ایف آئی اے کو لکھا گیا خط پہلی بار منظرعام پر آگیا ہے۔ سابق گورنر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 2007ء میں ایمرجنسی کے نفاذ پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ سابق گورنر نے تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کو بیان میں کہا کہ پرویز مشرف کا مؤقف غلط ہے۔ وزیراعظم، گورنروں، مسلح افواج کے سربراہوں سے مشاورت کا دعویٰ غلط ہے۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ جنرل مشرف نے ہی کیا۔ ایمرجنسی کے حکم نامہ پر ’’میں جنرل مشرف‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔
خالد مقبول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...