حکومت نے موبائل فون کی سم پر 250 روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا، این این آئی کا دعویٰ

Jun 19, 2014

کراچی (این این آئی) حکومت نے موبائل فون کی سم پر 250 روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا جو ٹیکس ٹیلی کام کمپنیز سے سم کی فراہمی کے وقت وصول کیا جائیگا۔ حکومت نے یکم جولائی سے موبائل فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی رجسٹریشن پر 250 روپے ٹیکس وصولی کی تجویز دی تھی تاہم ملک میں آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کا نظام نہ ہونے کے باعث اب موبائل سم پر 250 روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ٹیلی کام کمپنیز سے سم کارڈ کے اجرا کے وقت ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

مزیدخبریں