بزنس کمیونٹی کو انتشار سے بچانے کیلئے پیاف، ٹائون شپ انڈسٹری کی مشترکہ کاوشیں شروع

لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف اور لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے کاروباری طبقہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے ۔ بزنس کمیونٹی اور ملکی اقتصادیات کو انتشار و مایوسی سے بچانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین اور معاشی طبقات کا آپسمیں دست و گریبان رہنے سے خارجہ سرمایہ کاری دور کی بات ہے اندرونی بزنسمین ہاتھ کھینچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ معاشی ترقی کے اہداف دھرے کے دھرے اور روزگار کے مواقع محدود ہو جاتے ہیں ۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ محب وطن کاروباری طبقہ کاروباری کرنا اور تعمیر وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔ ملک کو 18795 ۔ ارب روپے کے قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانا چاہتا ہے ۔ جی ایس پی کی سہولتوںسے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرکے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے لیے ملک میں ماحول زیادہ سے زیادہ سازگار رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ ملک طاہر جاوید نے سیاسی قائدین سے درخواست کی کہ اختلافی مسائل سڑکوں اور ڈنڈے کے زور پر حل کرانے کی بجائے پارلیمنٹ میں زیر بحث لائیں تاکہ بیرون ملک پاکستان کے بارے میں جمہوری اقدار کا پاسدار ہونے کا تاثر قائم رہ سکے ۔

ای پیپر دی نیشن