نٹال (سپورٹس ڈیسک )برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا اور روس کا میچ ایک ایک گول سے برابررہا۔ ہالینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔جنوبی کوریا اور روس دونوں نے اس میچ میں کوئی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھائی اور مخالف گول پر اکا دکا حملوں کے سوا دفاعی انداز ہی اپنائے رکھا۔میچ کے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا کے مڈفیلڈرز نے اپنے فارورڈز کو کئی اچھے پاس دیے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔جنوبی کوریائی فارورڈز یا تو گیند تک پہنچنے میں ہی ناکام رہے یا پھر ان کی شاٹ گول سے دور تماشائیوں اور فوٹوگرافرز کو اپنا نشانہ بناتی رہیں۔ روسی کھلاڑیوں کا حال بھی زیادہ مختلف نہ تھا اور پہلے ہاف میں ایک اچھی فری کک کے سواروسی ٹیم کا کوئی قابلِ ذکر حملہ دیکھنے میں نہیں آیا۔روس کی جانب سے سٹرایئکر الیگزینڈر کرازاکوف نیگول کر کے میچ برابر کیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں میچ میں کچھ تیزی دکھائی دی اور پھر میچ کے 68ویں منٹ میں جنوبی کوریا کی ٹیم روس پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔یہ گول کیون ہو لی کی شاٹ پر روسی کیپر آئیگور اکنفیف کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہوا۔ کیون لی کی 25 گز سے لگائی گئی یہ شاٹ باآسانی روکی جا سکتی تھی۔جنوبی کوریا کی برتری کے بعد کھیل تیز ہوگیا اور چھ منٹ بعد ہی روس کی جانب سے سٹرایئکر الیگزینڈر کرازاکوف نیگول کر کے میچ برابر کر دیا۔یہ دونوں اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی 31ویں اور 32ویں یعنی آخری دو ٹیمیں بھی بنیں اور یوں اب ورلڈ کپ میں تمام ٹیموں نے کم از کم ایک میچ کھیل لیا ہے۔ایک اور میچ میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہر ادیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو ا تاہم کامیابی ہالینڈ کے حصہ میں آئی۔چلی نے سپین کو دو صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ چلی کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دبائو میں لے لیا۔ پے در پے حملے کئے اور دو گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن کے کھلاڑی میچ میں بے بس نظر آئے او کوئی گول نہ کرسکے۔
فٹبال ورلڈ کپ