ہنگو (آن لائن+ اے پی پی) ہنگو میں نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افرادجاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے کاہی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ مقتولین کا تعلق اورکزئی ایجنسی متاثرین کیمپ سے تھا تاہم وہ کیمپ میں رہنے کے بجائے کاہی میں ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، مکمل تحقیقات کے بغیر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہنگو / قتل