اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر نے کہا ہے کہ جاپان کی آٹو موبائل کمپنیاں پاکستان میں اس وقت تک اپنے بڑے پلانٹ نہیں لگائیں گی جب تک افغانستان کی صورت حال بہتر نہیں ہوتی۔گزشتہ رات اپنی اقامت گاہ پر نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان کو سنٹرل ایشیاء کی مارکیٹ تک رسائی مل سکے گی۔ جاپان کے سفیر سے پوچھا گیا کہ جاپان پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو کس نگاہ سے دیکھتا ہے توجاپانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مثبت ہے ان سے پوچھا گیا کہ چین ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی اور فوجی قوت ہے کیا یہ بات جاپان کے لئے پریشانی کا سبب بنی ہے تو جاپان کے سفیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ چین دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے دنیا کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ جاپان نے چین کو آزادی کے بعد اقتصادی امداد دی تھی۔
جاپانی سفیر