شہباز شریف نے نثار کو لاہور بلا لیا، 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات، وزیر داخلہ قومی ایشوز پر اپنے مؤقف سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں

اسلام آباد، لاہور (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی/ خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملکی سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر مشاورت کیلئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو لاہور بلوا لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بعض اہم قومی ایشوز پر اپنا موقف رکھتے ہیں، وہ اس موقف سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی تاجکستان سے واپسی پر چودھری نثار علی خان کی ان کیساتھ ملاقات ہوگی جس میں سیاسی افق پر پھیلائی گئی افواہوں کو دور کرنے کیلئے دونوں جانب سے واضح پیغام دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب افواہوں کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی 24 گھنٹے کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنمائوں نے اکٹھے کھانا کھایا وزیر داخلہ پھر واپسی اسلام آباد چلے گئے۔
شہبازشریف/ نثار ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...