’’پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے‘‘ آزاد کشمیر اسمبلی نے ضرب عضب کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کرلی

Jun 19, 2014

مظفر آباد (ثناء نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن، ضرب عضب کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر غلام صادق کی صدارت میں ہوا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا اعلان کردیا۔ آپریشن کے حق میں قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی عوام بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
آزاد کشمیر اسمبلی

مزیدخبریں