ٹوئیٹر نے پاکستان میں توہین آمیز مواد والے ٹوئیٹس اور اکائونٹس بحال کردیئے

واشنگٹن (نیٹ نیوز + اے ایف پی) ٹوئیٹر نے پاکستانی حکام کی درخواست پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد ہونے کی وجہ سے بلاک کی جانے والی ٹوئیٹس اور ٹوئیٹر اکائونٹس کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ایک اہلکار عبدالباطن نے مئی میں پانچ ایسی درخواستیں ٹوئیٹر کو بھیجیں جن میں مخصوص اکائونٹس، ٹوئیٹس اور سرچز کو روکنے کا کہا گیا تھا۔ ٹوئیٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے درخواستوں کا مکمل جائزہ لیا اور پاکستانی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر روکے جانے والی ایسی ٹوئیٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر سنسرشپ اور حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم بولو بھی نے ٹوئیٹر کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
ٹوئیٹر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...