ملتان (آن لائن) پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ملازم عمر جیلانی کے اغواکاروں کے تصویری خاکے جاری کر دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواکاروں کے تصویری خاکے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔ اغواء کاروں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں اور ان کی لمبی لمبی داڑھیاں اور مونچھیں ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاکے جاری
ملتان: حساس ادارے کے ملازم عمر جیلانی کے اغوا کاروں کے تصویری خاکے جاری پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
Jun 19, 2014