وزیرستان آپریشن: بلوچستان آنیوالوں کی مکمل چھان بین کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (نیٹ نیوز + بی بی سی) بلوچستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیرستان آپریشن کے باعث یہاں نقل مکانی کرنیوالوں کی مکمل چھان بین کی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ائرپورٹ پر حملے کے بعد پیدا شدہ سکیورٹی خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بلوچستان کے تمام فضائی اڈوں، قومی و سرکاری تنصیبات، سول سیکرٹریٹ، گورنر سیکرٹریٹ، ریڈ زون، بلوچستان ہائیکورٹ، بلوچستان اسمبلی، دیگر سرکاری عمارتوں، ریلوے سٹیشنوں، عوامی مقامات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد کیلئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سول سیکرٹریٹ میں سٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔  بلوچستان اسمبلی میں وزرائ، ارکان اسمبلی سمیت کسی کو گاڑی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ تمام وزراء مشیروں اور ارکان اسمبلی سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آنیوالے افراد کی شناخت لازمی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...