کراچی: مشرف اور 12ریٹائرڈ ججوںکے خلاف درخواست اسلام آباد بھجوا دی گئی

Jun 19, 2014

کراچی (سٹاف رپورٹر) مشرف اور سپریم کورٹ کے 12ریٹائرڈ ججوں کے خلاف دائر درخواست سپریم کورٹ کی پرنسپل رجسٹری نے اسلام آباد میں طلب کر لی۔ درخواست گزار چانڈیو منیر کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے بدھ کو کراچی سے اسلام آباد بھجوا دیا گیا درخواست کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

مزیدخبریں