کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما راحیلہ ٹوانہ نے پارٹی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راحیلہ ٹوانہ نے کہا کہ الیکشن 2013ء میں سندھ میں نیشنل پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) میں ضم ہوئی تھی اور میں اس وقت این پی پی خواتین ونگ کی نائب صدر تھی۔ جب ہماری پارٹی مسلم لیگ ن میں ضم ہوئی تھی تو میں بحیثیت مسلم لیگ (ن) کی عہدیدار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی تاہم ایک سال سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔
راحیلہ ٹوانہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی
Jun 19, 2014