50 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوںنے جوہر ٹائون کے علاقہ میںسہیل کے گھرگھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، نشتر کالونی میں شاہد کے گھرگھس کر 8لاکھ روپے، شاہدرہ ٹائون میں علی عثمان کے گھر سے6لاکھ روپے، شمالی چھائونی میں نذیر احمدکے گھرمیںگھس کر 5لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوںنے نواںکوٹ میں زبیر اوراس کی فیملی سے5لاکھ روپے، لوئرمال میں کامران کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، گارڈن ٹائون میںشکیل احمدکی فیملی سے3لاکھ روپے، نصیرآباد میں واصف کی فیملی سے2 لاکھ روپیکی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے اقبال ٹائون میں نسیم سے2 لاکھ روپے،موبائل فون اور لیپ ٹاپ ، گرین ٹائون میں زبیر سے موٹر سائیکل،95ہزار روپے اورموبائل فون، نواب ٹائون میں ایک موبائل کمپنی کے منیجر سے 1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں،اسلام پورہ میں یوسف سے 85ہزار، نشتر کالونی میں عمران سے 65ہزار، موٹر سائیکل و موبائل فون ،اقبال ٹائون میں نعیم سے48ہزار،ٹائون شپ میں عبدالخالق سے43 ہزار، سندر میں بشارت سے36 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے ستو کتلہ سے عبد الرئوف،ٹاؤن شپ سے عمر، فیکٹری ایریاسے صادق کی کاریںجبکہ ڈیفنس اے سے حسین ،شاد باغ سے شہزاد ، شاہدرہ سے محمود ،مسلم ٹائون سے عاشق ، ٹائون شپ سے جاوید،جوہر ٹائون سے شیر خان ،گلبرگ سے شمشاد ،مغلپورہ سے عاقب ،اچھرہ سے صدیق اور یوسف ،قلعہ گجر سنگھ سے شکیل ،پرانی انارکلی سے جمیل ،لٹن روڈ سے مظہر ،کاہنہ سے اسلم ،نشتر کالونی سے عاصم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی جمال ٹائون میں ڈاکوئوں نے عبدالمجید کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، زیورات لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ صدر تھانہ کے علاقے میں کار سوار ڈاکوئوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے اشفاق اور مشتاق کو لوٹ لیا اور نقدی چھین کر لے گئے۔ شرقپور روڈ پر ڈھامکے کے قریب ڈاکوئوں نے گندم سے بھرا ہوا ٹرالہ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...