میچ فکسنگ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد نوید عارف پر تاحیات پابندی عائد کردی

Jun 19, 2014

لندن (سپورٹس ڈیسک)  انگلش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزام پر دانش کنیریا کے بعد پاکستانی نژاد نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائد کر دی۔کاؤنٹی کرکٹر نوید عارف پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے فکسنگ کا الزام میں اعتراف جرم کیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نے سیالکوٹ ریجن سے پاکستان کی طرف سے اے ٹیم میں نمائندگی حاصل کی تھی۔ نوید عارف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اگست 2011ء کے میچ میں فکسنگ کی۔ اپریل2014ء کے بعد پاکستانی نژاد کرکٹر کو عارضی معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حتمی فیصلے سے قبل وہ مبینہ ریکارڈنگ بھی سنائی گئی جس میں فکسنگ ڈیل کی بات ہوئی۔ اعتراف جرم کے بعد ای سی بی نے تاحیات پابندی کا فیصلہ سنایا۔ اس سے پہلے لیگ سپنر دانش کنیریا بھی کاؤنٹی میں فکسنگ الزام پر تاحیات پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ وہ اب آئی سی سی یا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی میچ یا پروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ کولیئر نے کہا ہے سزا کا پیغام سب کیلئے ہے جو بھی ملوث ہو ا اس کیلئے ہماری زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔ہم اینٹی کرپشن یونٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

مزیدخبریں