لاہور (خصوصی رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک خوداحتسابی اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔ حکمران بھی عوام کو ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد امجد خان، عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، تحریک دعوت توحید کے سربراہ میاں محمد جمیل،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری، کوآرڈینیٹر واسا خواجہ سعد فرخ اور دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماﺅں نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کیا۔
”رمضان تزکیہ نفس اور خوداحتسابی کا مہینہ ہے، حکمران بھی عوام کو ریلیف دیں“
Jun 19, 2015