لاہور: 51 لاکھ کے ڈاکے، شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل زخمی

لاہور+شیخوپورہ+ فیروز والا (نامہ نگاران +نامہ نگار خصوصی) لاہور میں 51لاکھ کے ڈاکے، شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ ڈاکوئوں نے ٹائون شپ میں ناصر خان سے 16لاکھ روپے کی کار اور موبائل فون ،شمالی چھائونی الفیصل ٹائون کے علاقہ میں امانت کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ماڈل ٹائون میں لیئق سے 7 لاکھ روپے،جوہر ٹائون میں سرفراز اور ا س کی فیملی سے5 لاکھ روپے جوہر ٹائون جی بلاک میں خاور کی دکان سے 4لاکھ روپے، شالیمار میں سلیمان اور اس کی فیملی سے2لاکھ 90ہزار روپے ، ملت پارک میں سعدیہ سے ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی اور زیوارت، باغبانپورہ میں مقصود سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں منشا سے 80 ہزار جبکہ عمران سے 30ہزار روپے ،گرین ٹائون میں عدیل سے 54 ہزار ، لاری اڈہ پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے سرفراز سے 15سوروپے اور موبائل فونز لوٹ لئے ۔چوروں نے نواب ٹائون میں شہباز کے گھر سے 20لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔چوروں نے غالب مارکیٹ سے عمر،نواں کوٹ سے خادم،کینٹ سے معراج کی کاریں جبکہ اسلام پورہ سے جنید، مغلپو رہ سے عاصم ،نواں کوٹ سے اقبال،گلشن اقبال سے جبار، ٹائون شپ سے منیب،گرین ٹائون سے اشتیاق ،جوہرٹائون سے عدیل،فیکٹری ایریا سے آصف،گلبرگ سے سائمن،شادمان سے اسرار، شمالی چھائونی سے شہباز،جنوبی چھائونی سے اکبر ، لیاقت آباد سے سہیل کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ پٹرولنگ پولیس خان پور نے پیپر مل کے مزدورں کو لوٹ کر فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے پٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس فائرنگ سے ڈاکو ہلاک اس کے دو ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ، علیٰ الصبح خان پور کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ناکہ لگاکر انمول پیپر مل کے مزدوروں سے لوٹ مار کی تو ایک راہگیر نے دوران گشت پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی جس پر حاجی محمد حسین نے شیخوپورہ کی سمت آنیوالے تینوں موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا شارہ کیا تو وہ نکل گئے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور ڈاکوئوں نے باوے دا کٹیا کے قریب پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل عرفان شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو مسکین عرف مکسینوں سکنہ خان پور جاں بحق ہوگیا دو ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرا ر ہوگئے زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے کی بناء پر انہیں میوہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ڈی ایس پی پٹرولنگ عالم شیر جاویدنے بتایا پٹرولنگ پولیس کو سختی سے تنبہیہ کی گئی ہے کہ پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...