لاہور (مبشر حسن/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے فوجی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف حالیہ بیان اور مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلقات کے خرابی پر پارٹی کے نچلے حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیالے اس پر خوش ہیں جبکہ پارٹی رہنما اس پر بڑے اپ سیٹ نظر آتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نیچے حلقوں سے گفتگو کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے خیال میں زرداری کا بیان پارٹی کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا اور پارٹی کے وہ لوگ جو مفاہمت کی پالیسی سے نالاں تھے، ان میں نئی جان پڑے گی۔ پارٹی کے جیالے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پارٹی کے موقف کو مس کررہے تھے۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ پارٹی کی پہلی لائن زرداری کے بیان کی توثیق نہیں کررہی جبکہ دوسری اور تیسری لائن اس پر بہت خوش ہے۔ ان کے خیال میں زرداری کے اس بیان نے پارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے۔ تاہم سینئر رہنما اس کے برعکس سوچتے ہیں ان کے خیال میں فوج کے خلاف اس موقف سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
زرداری کے بیان پر جیالے خوش، سینئر رہنما اپ سیٹ نظر آرہے ہیں
Jun 19, 2015