عمران خان نے سنٹرل پالیسی کونسل کے نام سے 14 رکنی شیڈو کابینہ تشکیل دیدی

Jun 19, 2015

لاہور (فرخ سعید خواجہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 رکنی شیڈو کابینہ تشکیل دے دی ہے جسے سنٹرل پالیسی کونسل کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا چیئرمین رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان تاجران نعیم میر تجارت، شاہد ضیاء زراعت، ظفر اقبال سرور ٹیکسٹائل، شیریں مزاری فارن پالیسی اور انٹرنل سکیورٹی، جہانگیر سیف اللہ پٹرولیم اور نیچرل ریسورسز، عمر ظہیر میر ریونیو، صائم علی اکانومی، رانا عبدالسمیع لیبر، ملک امین اسلم ماحولیات، شاہد ستار، پانی و بجلی نے علی اصغر خان لوکل گورنمنٹ کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ یاسر فیاض کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں