اجسٹس(ر) وجیہہ الدین کیخلاف بھی پارٹی رولز کے مطابق انضباطی کارروائی کی تیاریاں

Jun 19, 2015

سلا م آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے اپنے مینڈیٹ اور ٹرمز آف ریفرنس سے تجاوز کرنے پرجسٹس (ر) وجیہہ الدین کے خلاف بھی پارٹی رولز کے مطابق انضباطی کارروائی کی تیاری شروع کردی،اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اپنے مینڈیٹ اور ٹرمز آف ریفرنس سے تجاوز کر کے مرکزی قائدین کے خلاف پارٹی آئین کیخلاف فیصلہ جاری کرنے والے تحلیل شدہ پارٹی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس(ر) وجیہہ الدین کے خلاف بھی پارٹی رولز کے مطابق انضباطی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں