جاپان کا لاہور اور فیصل آباد میں واٹر سپلائی سسٹم میں بہتری کیلئے گرانٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جاپان کی حکومت نے لاہور اور فیصل آباد میں واٹر سپلائی سسٹم میں بہتری لانے کے لئے پاکستان کو 4.17 بلین ین کی مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنو ماتا اور سیکرٹری اِکنامک افیئرز ڈویژن سلیم سیٹھی نے گزشتہ روز دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ منصوبے کے تحت زیرِ زمین 105 خستہ حال واٹر پمپوں کو جدید پمپوں سے بدلا جائے گا جو انرجی کی بچت میں معاون ثابت ہونگے۔ اِسی طرح ٹیوب ویلز کی مناسب کارکردگی اور دیکھ بھال کے لئے انرجی آڈٹ کے آلات متعارف کرائے جائیں گے۔ اِن دونوں اقدامات سے واسا لاہور کے انرجی کے بلند اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...