بنوں + کوئٹہ (ایجنسیاں+بیورورپورٹ) بنوں کے علاقے نورڑ میں سابق یوسی ناظم رشید کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں قلات کے علاقے سے منگچر لیویز کے عملے نے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کرلی۔ادھروندر پولیس کے عملے نے ساحل سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی۔ علاوہ ازیںفرنٹیئر کور کے عملے نے سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ادھر ایف ایف سی اورایف آئی اے نے پسنی میں کارروائی میں مشتبہ 110 افراد گرفتار کر لئے۔