سانحہ ڈسکہ: ملزم سابق انسپکٹر کی وکیل کرنے کیلئے مہلت مانگنے اور کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سانحہ ڈسکہ کیس کے ملزم سابق انسپکٹر کی جانب سے وکیل کرنے کیلئے مہلت مانگنے اور کیس دہشت گردی عدالت کی بجائے سیشن کورٹ منتقل کئے جانے کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے سینٹرل جیل میں سانحہ ڈسکہ کیس کی سماعت کی فاضل جج کے روبرو پیش ہونیوالے ملزم سابق انسپکٹر شہزاد وڑائچ نے استدعا کی اسے وکیل کر نے کیلئے مہلت دی جائے جبکہ ملزم نے عدالت میں 23 اے ٹی اے کی درخو است دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا اسکا کیس سماعت کیلئے دہشت گردی عدالت کی بجائے سیشن کورٹ میں منتقل کیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ اور کیس کی مزید سماعت کیلئے 22 جون کی تاریخ مقرر کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...