دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ایگزیکٹ سکینڈل کے بعد یو اے ای کے ہائر ایجوکیشن کمشن نے فیصلہ کیا ہے ملازمین کی ورچوئل ڈگریاں دوبارہ چیک کی جائیں گی۔ یو اے ای میں آن لائن ڈگریاں رکھنے والوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ یو اے ای میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے کو قانون کے مطابق جیل ہو سکتی ہے اور انہیں بیدخل کردیا جائے گا۔ یو اے ای کے شاہی خاندان کے نام استعمال کرنے والی جعلی یونیورسٹیوں کو آف لائن کردیا گیا۔