بجٹ کیخلاف کلرکوں، ملازمین کی چوتھے روز بھی ہڑتال، مظاہرے عارضی طور پر ملتوی

لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد افضل اور مرکزی صدر منیر احمد بلوچ کی اپیل پر چوتھے روز بھی ملک بھر کے کلرکوں اور ملازمین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ کے خلاف تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کی، ضلعی وصوبائی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں ایپکا کے صوبائی صدر محمد سلطان مجددی کی قیادت میں مظاہرہ ہوا جس میں مختلف محکمہ جات کے کلرکس و ملازمین نے شرکت کی۔ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ہائیکورٹ چوک بلاک کردیا جس پر پولیس نے کلرکوں سے چوک خالی کروانے کے لئے دھکے دیئے جس پر ڈی ایس پی انارکلی کی محمد سلطان مجددی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر کلرکوں نے مشتعل ہوکر ایک گھنٹہ تک جی پی او چوک مال روڈ بند رکھا جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اسی دوران رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر قانون نے محمد سلطان مجدی اور صدر لاہور چودھری عبدالشکور کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کئے جس میں انہوں نے کہا کہ کلرکوں کی اپ گریڈیشن و دیگر مطالبات کی منظوری کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب جولائی کے پہلے ہفتہ میں کنونشن میں کریں گے۔ بعد میں 4 بجے سول سیکرٹریٹ میں سید مبشر رضا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر افسران نے ایپکا کے وفد کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے۔ جس پر حکومت کی جانب سے بھی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایپکا کا احتجاج ریکارڈ ہو گیا ہے آپ اس کو ختم کریں جس پر ان کی تیسری بار یقین دہانی پر اور ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر ایپکا کی سینٹرل کمیٹی نے مشاورت کے بعد اپنا احتجاج عارضی طور پر ملتوی کر دیا ہے۔ مرکزی صدر منیر احمد بلوچ نے کہا کہ اگر حکومت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ پر نظر ثانی، سکیل ریوائز ، اپ گریڈیشن نہ کی اور میڈیکل، کنیونس الائونس میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ نہ کیا تو عید کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ تحریک چلائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...