راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی تدفین کر دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تمام نعشیں بری طرح جھلس جانے کے باوجود قابل شناخت تھیں۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خالد رندھاوا کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ ان افراد کی موت آگ میں جلنے سے ہی ہوئی ،ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے دل، معدہ اور خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں تاہم لیبارٹری رپورٹ آنے پر ہی موت کی وجہ کا حتمی طور پر تعین کیا جا سکے گا۔