ہائیکورٹ کا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کیخلاف آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری کو نوٹس

راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے اہلسنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف آئی جی پنجاب،ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ 30جون تک حکومت پنجاب اورنگزیب فاروقی کی بلاجواز گرفتاری کا جواب جمع کرائے۔اہلسنت والجماعت کے ترجمان اورنگزیب فاروقی کے مطابق یہ نوٹس گزشتہ روز کی عدالت کی کارروائی میں جاری کیا گیا ہے، جس میں پنجاب حکومت سے اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا جواب طلب کیا گیا۔ واضح رہے کہ اہلسنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی کو پانچ جون کو ٹیکسلا سے راولپنڈی آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...