پاک فضائیہ کے سربراہ کی ترکی میں عالمی فضائی مشق میں شرکت، ایف 16 اڑایا

لاہور (خبر نگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے ترکی میں ہونے والی کثیرالملکی فضائی مشق اناطولین ایگل میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایف 16 طیارے میں پرواز کی اور اس مشق میں باقاعدہ حصہ لیا۔ یہ مشق 8 جون سے شروع ہوئی اور آج 19جون 2015 کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فضائیہ 2004 سے عالمی فضائی مشق اناطولین ایگل میں شرکت کر رہی ہے اور اس سال یہ نویںمرتبہ حصہ لے رہی ہے۔ پاک فضائیہ کئی عالمی فضائی مشقوں میں حصہ لے چکی ہے۔ جن میں,Anatolian Eagle, Red Flag, Shaheen اور Indus Viper شامل ہیں۔ پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کئی عشروں سے کامیابی کے ساتھ فضائی مشقوں کا انعقاد کرتی ہیں۔ اسطرح کی مشقیں پاک فضائیہ کے فضائی عملے کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ انہیں پیچیدہ جنگی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید ترین منصوبہ بندی اور فضائی قوت کے استعمال سے آگاہ کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...