لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے رمضان ا لمبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار مقرر کردیئے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ویلفیئر ونگ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول سیکرٹریٹ اوردیگر متعلقہ ادارے جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں صبح 8 تا 2 بجے تک اور جمعہ کے روز 8 تا ایک 1 بجے تک کام کریں گے جو سرکاری ادارے ہفتے میں 6 روز کام کرتے ہیں رمضان المبارک کے دوران 8 سے 1 بجے تک اور جمعہ کے روز 8 تا 12 تک کھلے رہیں گے۔