اسلام آباد (آن لائن) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی سابق صدر آصف علی زرداری کا فون نہیں سننا چاہتے تھے پہلی کال پر الطاف حسین نے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد ازاں رحمن ملک نے ہنگامی رابطے کئے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ذریعے الطاف حسین کو فون اٹینڈ کرنے کیلئے رضا مند کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ دریں اثناء الطاف حسین اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان بھی فوج پر رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔