سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی اسلام آباد میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کرانے کی مخالفت

Jun 19, 2015

اسلام آباد(آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے لگتا ہے قومی اسمبلی کے ارکان نے بل کو پڑھا ہی نہیں اور عجلت میں بل کی منظوری دی گئی‘ جب صوبوں میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں تو وفاقی دارالحکومت میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا‘ کمیٹی نے بل کی تیاری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کرنے پر آئندہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمشن کو طلب کرلیا۔ معاملہ پھر سب کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

مزیدخبریں