شہباز شریف کا راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستان میٹرو بس سروس کا فضائی جائزہ

Jun 19, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد مےں پاکستان مےٹرو بس سروس کا فضائی جائزہ لےا۔انہوں نے پاکستان مےٹرو بس سروس کے پورے روٹ کا فضائی معائنہ کےا اور مےٹرو سٹےشنز پر مسافروں کی آمدورفت دےکھ کر کا اطمےنان کا اظہار کےا۔ شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مےٹرو بس سروس نے عوام کو تےزرفتار، معےاری اورباکفاےت سفری سہولتےںفراہم کی ہےں۔ پاکستان مےٹرو بس سروس سے روزانہ ڈےڑھ لاکھ افراد مستفےد ہورہے ہےں۔ منصوبے کے آغاز سے عوام کے فلاحی پروگراموں پر تنقےد کرنےوالوں کے منہ بند ہوگئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ وسائل پر غرےب عوام کا پورا حق ہے اورےہ حق پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت فلاحی پروگراموں کے ذرےعے انہےں دے رہی ہے۔ لاہور مےٹرو بس سروس نے شہر کو نئی شناخت دی ہے اور اس سروس سے روزانہ پونے دو لاکھ سے زائد افراد مستفےد ہو رہے ہےں۔ ملتان کا مےٹروبس کا منصوبہ بھی فن تعمےر کا اعلی شاہکار ہوگا۔
فضائی جائزہ

مزیدخبریں