ایک ہفتہ کے اندر بے گھروں کی واپسی کا پروگرام نہ دیا گیا تو اسلام آباد ، پشاور میں دھرنے دیں گے: قبائلیوں کا اعلان

Jun 19, 2015

پشاور (بی بی سی اردو) شمالی وزیرستان سے فوجی آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائلیوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام متاثرین کی فوری واپسی کے قابل عمل منصوبے کا اعلان نہ کیاگیا تو وہ اس کے خلاف اسلام آباد اور پشاور میں دھرنے دیں گے، شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائل کے ایک نمائندہ جرگے نے جمعرات کو پشاور میں گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان سے ملاقات کی۔ جرگے کی سربراہی شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی حاجی محمد نذیر کر رہے تھے جبکہ جرگہ تقریباً 70 قبائلی مشران اور عمائدین پر مشتمل تھا۔ جرگے میں وزیرستان کے نوجوانوں کے وفد نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں شامل اتمانزئی قبیلے کے ایک قبائلی مشیر ملک کلیم اللہ نے بتایا جرگے نے گورنر کو متاثرین وزیرستان کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا گورنر سردار مہتاب احمد خان نے جرگے کے تمام مسائل بڑے غور سے سنے اور یہ یقین دہانی کرائی کہ تمام متاثرین کی باوقار طریقے سے جاری واپسی کے عمل میں تیزی لائی جائےگی۔ دریں اثناگورنر ہاو¿س پشاور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرگے سے خطاب میں گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے قبائلیوں کے بہتر مستقبل کےلیے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔
قبائلی جرگہ اعلان

مزیدخبریں