لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کیمیکلز سمیت تمام اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے کیونکہ سمگلنگ کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ سمگلنگ کے خاتمے کے لئے فوری طور پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں کمی کی جائے۔سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے 12فیصد کی جائے ۔