بیجنگ (بی بی سی) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کھانے کی سب سے مہنگی شے کیا ہے اور اس کا چین سے کیا تعلق ہے؟گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی خوراک کیویار ہے جس کی فی کلو قیمت تقریباً 34 ہزار ڈالر یعنی 34 لاکھ روپے تک لگائی گئی ہے۔ کیویار سٹرجن نامی خاص قسم کی مچھلیوں کے انڈے ہوتے ہیں۔