حکومت، اپوزیشن نیشنل ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہی ہے، سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپٹ لیڈر شپ نے فوج کے دہشت گردی کے خلاف قومی کردار کو پہلے دن سے قبول نہیں کیا تھا ۔21ویں ترمیم منظور ہوتے ہی سازشیں شروع کر دی گئی تھیں۔ فوج کے خلاف خواجہ آصف کے ماضی اور آصف زرداری کے حالیہ بیانات میں کوئی فرق نہیں ہے ۔آصف زرداری نے اپنے اتحادی نواز شریف کی خواہش پر فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور ،شیخ زاہد فیاض ،بشارت جسپال، حنیف مصطفوی ،فیاض وڑائچ ،ساجد بھٹی ،جواد حامد ،فرح ناز ،عائشہ شبیرو دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...