اسلام میں حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

Jun 19, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمان بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری زندگی حقوق و فرائض کے گرد گھومتی ہے اگر تمام لوگ اپنے حقوق کے ساتھ اپنے فرائض بھی ادا کریں تو یقیناً یہ معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا عشرہ بخشش رواں دواں ہے۔

مزیدخبریں