لا ہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)کی اعلیٰ قیادت، آپریشنل کمانڈ اور فیلڈ افسران/آفیشل نے باہمی مشاورت سے پنجاب کی تمام ڈویثرن میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے اغراض و مقاصد، تعین و تقرری کے لئے پالیسی فریب ورک ترتیب دیدیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)بریگیڈئر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء نے گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ کیاجہاں انہوںنے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر(ر) امیر حمزہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر محمد فرحان خالد، ریجنل ایمرجنسی آفیسر نارتھ میاں رفعت ضیائ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122پنجاب ایاز اسلم اور دیگر ریسکیو افسران بھی موجود تھے۔
اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے اغراض و مقاصد تعین و تقرری کیلئے پالیسی فریم ورک کی تشکیل
Jun 19, 2016