لاہور(خصوصی رپورٹر) رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے، رضائے الٰہی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزہ سے انسانی ہمدردی اور ایثار کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ رمضان میں انسانیت کی خدمت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے، انسانی خدمت پر خصوصی توجہ دی جائے: میاں جمیل
Jun 19, 2016